چین نے مقامی سطح پر پہلا مسافر طیارہ تیارکرلیا

سی 919 میں 158 مسافروں کے سفر کی گنجائش ہے جس کے آرڈر بھی ملنا شروع ہوگئے، حکام


ویب ڈیسک November 02, 2015
سی 919 میں 158 مسافروں کے سفر کی گنجائش ہے جس کے آرڈر بھی ملنا شروع ہوگئے، حکام۔ فوٹو: اے ایف پی

چین نے ہوا بازی کے شعبے میں بھی قدم رکھتے ہوئے مقامی سطح پر پہلا مسافر طیارہ تیارکرلیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے ہوا بازی کے شعبے میں بھی قدم رکھتے ہوئے مقامی سطح پرمسافر طیارہ تیارکرلیا جس کی رونمائی کی مرکزی تقریب بیجنگ کے پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی جس میں 4 ہزار سے زائد سرکاری افسران نے شرکت کی۔ چینی ہوا بازی کا شعبہ اس سے قبل نامور کمپنی بوئنگ اور ایئربس ایئرکرافٹ کے تیار کردہ جہازوں پر انحصار کرتا تھا تاہم تاریخ میں پہلی بار مقامی سطح پر 2 انجن والا سی 919 تیار کرلیا گیا ہے جسے مقامی ایئرلائن میں شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب مسافر طیارہ تیار کرنے والی کمپنی کمرشل ایئرکرافٹ آف چائنا کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ طیاروں کو دیکھتے ہوئے 21 کسٹمرز نے 517 طیاروں کے آرڈر دیئے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق مقامی ایئرلائنز سے ہے جب کہ مقامی سطح پر تیار کردہ لمبوترے جہاز میں 158 مسافروں کے سفر کی گنجائش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |