متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹرز نے اپنے استعفے واپس لے لئے
ایم کیو ایم ارکان سینیٹ اجلاس میں شرکت کریں گے اور باقاعدہ طور پر پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں گے،طاہرمشہدی
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے چئیرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد اپنے تمام استعفے واپس لے لئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے سینیٹر طاہر مشہدی کی قیادت میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے اپنے استعفے واپس لینے سے متعلق چیئرمین سینیٹ کو درخواست دی جس کے بعد انہوں نے پارٹی کے تمام سینیٹرز کے استعفے واپس لے لئے۔ بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ارکان سینیٹ اجلاس میں شرکت کریں گے اورباقاعدہ طورپرپارلیمنٹ میں اپنا کردارادا کریں گے۔
سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری آپریشن پرازالہ کمیٹی بن گئی اورتحفظات کمیٹی صرف ایم کیو ایم کے لئے نہیں بنائی گئی بلکہ شہر قائد میں کارروائیوں سے جس کو جو تحفظات ہوں گے وہ کمیٹی کو بتا سکیں گے اور ازالہ کمیٹی 90 روز میں اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجے گی۔
https://www.dailymotion.com/video/x3c4lqn_mqm-got-return-their-resignations_news