اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا عمل کا عمل 4 نومبر تک جاری رہے گا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک November 02, 2015
اسلام آباد میں 30 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی فوٹو: فائل

NEW DEHLI: وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جو 4 نومبر تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 2 ہزار 958 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائےہیں ۔ جن میں جنرل کونسلر کے لیے ایک ہزار 502، خواتین کی نشستوں کے لئے 401، مزدور اور نوجوانوں کی نشست کے لئے 282، 282 اور چیرمین اوروائس چیرمین کے لئے 376 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا عمل 4 نومبر تک جاری رہے گا جب کہ امیدوار پارٹی ٹکٹس 9نومبر تک جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردی شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کئے جانے کے خلاف 5اور 6 نومبر کو اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ 7 سے 9 نومبر تک ان اپیلوں کی سماعتیں ہوں گی، 10 نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جب کہ 30 نومبر کوپولنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں