وزیراعظم کی زلزلہ متاثرین کو فوری امدادی چیک فراہم کرنے کی ہدایت

متوقع ٹھنڈ کے پیش نظرزلزلہ متاثرین کو فوری رقم فراہم کرکے ان کے گھروں کی جلد تعمیر جلد کی جائے،وزیراعظم


ویب ڈیسک November 02, 2015
متوقع ٹھنڈ کے پیش نظرزلزلہ متاثرین کو فوری رقم فراہم کرکے ان کے گھروں کی جلد تعمیر جلد کی جائے،وزیراعظم ۔ فوٹو: پی آئی ڈی

CAIRO: وزیراعظم نواز شریف نے كہا ہے كہ حكومت كی جانب سے كوئی بھی معاوضہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والے انسانوں كی جانوں كا نعم البدل نہیں ہو سكتا تاہم یہ متاثرہ خاندانوں كی مشكلات میں كمی كے لیے ایك تعاون ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q22/q22.webp

وزیراعظم نے دیر لوئر میں تیمرگرہ اور باجوڑ ایجنسی كے ہیڈ كوارٹر خار میں زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے، اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیراعظم كے مشیر انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے جب کہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے كہا كہ زلزلے كی صورت میں جو آفت آئی ہے اس سے ہونے والے نقصانات خصوصاً انسانی جانوں كے ضیاع پر شدید دكھ اور افسوس ہوا اور وہ اللہ تعالیٰ سے مرحومین كی مغفرت اور پسماندگان كے صبر جمیل كے لئے دعا گو ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q32/q32.webp

وزیراعظم نے كہا كہ بچھڑ جانے والوں كا دكھ بھلایا نہیں جا سكتا اور نہ ہی زلزلے سے ہونے والے مالی نقصانات كا ازالہ ممكن ہے تاہم وفاقی اور خیبر پختونخوا حكومتیں مل جل كر متاثرین كے زخموں پر مرہم ركھنے اور ان كا دكھ بانٹنے كی كوشش كر رہی ہیں۔ انہوں نے كہا كہ خود ان كی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا كی خواہش ہے كہ امدادی رقوم جلداز جلد متاثرین تک پہنچیں كیونكہ سردی كی شدت میں اضافہ ہو رہاہے اور ضرورت اس امر كی ہے كہ شدید سردی شروع ہونے سے پہلے متاثرین تک امدادی رقوم پہنچا دی جائیں اسی صورت وہ مكمل اور جزوی طور پر تباہ ہونے والے مكانات كی بروقت تعمیر و مرمت كے قابل ہوسكتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے وفاقی اور صوبائی حكومتوں كے باہمی تعاون سے متاثرین كوامدادی اشیاء مثلاً خیمے، كمبل، ادویات اور غذائی اشیاء بھی بروقت پہنچائی گئیں۔

https://img.express.pk/media/images/q42/q42.webp

وزیراعظم کا کہنا تھا ہماری كوشش ہوگی كہ متاثرین كے گھروں كی تعمیر و مرمت كا عمل مكمل ہونے كے بعد وہ دوبارہ ان سے ملاقات كے لیے آئیں، زلزلے سے متاثرہ افراد كو امدادی اشیا اور امدادی رقوم كی فراہمی كا عمل تیز تر انداز میں آگے بڑھانے كے حوالے سے وہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ان كی ٹیم، آرمی چیف اور پاک فوج كے افسران و جوانوں، گورنر خیبر پختونخوا، متعلقہ عوامی نمائندوں اور سركاری افسران كے مشكور ہیں۔ انہوں نے كہا كہ جن سروے ٹیموں نے نقصانات كی تصدیق كا عمل بروقت مكمل كیا وہ ان ٹیموں كے اراكین كا بھی شكریہ ادا كرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع دیر لوئر كے 203 متاثرین میں امدادی رقوم كے چیک تقسیم كیے جب كہ مرحومین كے لئے اجتماعی دعائے مغفرت بھی كی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں