رہنما تحریک انصاف اعجازچوہدری کا بلدیاتی الیکشن کالعدم قراردینے کا مطالبہ

پولنگ عملہ (ن) لیگ کے ساتھ کام کرتا رہا اور یہی نہیں پولیس بھی تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف تھی،اعجازچوہدری


ویب ڈیسک November 02, 2015
پولنگ عملہ (ن) لیگ کے ساتھ کام کرتا رہا اور یہی نہیں پولیس بھی تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف تھی،اعجازچوہدری. فوٹو: فائل

KARACHI: تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے ایک مرتبہ پھر بلدیاتی انتخابات میں بھی دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران تمام ریاستی مشینری مسلم لیگ (ن) کی حمایت کررہی تھی جب کہ ہم نے سنا ہے کہ 13 سال کے بچوں نے بھی ووٹ ڈالے ہیں اور یہ دھاندلی نہیں بلکہ فراڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولنگ عملہ (ن) لیگ کے ساتھ کام کرتا رہا اور یہی نہیں پولیس بھی تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف تھی جب کہ پولنگ اسٹیشنز سے تمام لوگوں کو باہر نکال کر دھاندلی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں