چین کی دوشیزہ اپنی محبت کی تلاش میں پاکستان آن پہنچی

ڈولی نامی لڑکی اور پاکستان کا امین نامی نوجوان ایک ساتھ چین میں زیر تعلیم تھے جہاں امین نے اس سے شادی کا وعدہ کیا


ویب ڈیسک November 02, 2015
ڈولی نامی لڑکی اور پاکستان کا امین نامی نوجوان ایک ساتھ چین میں زیر تعلیم تھے جہاں امین نے اس سے شادی کا وعدہ کیا، فوٹو: ایکسپریس

کہتے ہیں محبت انسان کوسات سمندر پار بھی کھینچ لاتی ہے اور وہ اسے پانے کے لیے سب کچھ کرگزرنے کے لیے تیار ہوتا ہے اور ایسا ہی کچھ ہوا چینی لڑکی کے ساتھ جو پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر اسے پانے کے لیے پاکستان تک آن پہنچی تاہم اس کو اب تک آہیں اور سسکیاں ہی ملیں۔

پاکستان کے امین نامی نوجوان کی محبت میں گرفتار چینی دوشیزہ ڈولی اپنی محبت کے حصول کے لیے مظفر گڑھ تک آن پہنچی جہاں اس نے اپنے کھوئے ہوئے پیار کی تلاش شروع کردی تاہم جیسے ہی پولیس کو اس لڑکی کے بارے میں علم ہوا تو وہ اس کی تلاش کی راہ میں دیوار بن گئی اورحراست میں لے کر اسلام آباد منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق چینی لڑکی نے بتایا کہ وہ جس لڑکے کی تلاش میں آئی ہے اس کا نام محمد امین ہے جو مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کا رہائشی ہے اور ان دونوں کی ملاقات چین کے میڈیکل کالج میں ہوئی تھی جہاں دونوں نے اکھٹے تعلیم حاصل کی اور اس دوران امین نے اس سے پیار محبت کے جھوٹے دعوے کیے اور شادی کا جھانسہ بھی دیا جب کہ ڈولی نے اس نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر اس کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولی کے غیر ملکی ہونے کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظراسے اسلام آباد ميں چين كے سفارتخانے منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے امین کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں