مسلم لیگ ن قوم سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کی معافی مانگے قمرزمان کائرہ

ایف آئی اے سے اصغر خان کیس کی تحقیقات کو نہ ماننے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ یہ فیصلہ حکومت کا نہیں۔۔۔، قمر زمان کائرہ


ویب ڈیسک October 23, 2012
ایف آئی اے سے اصغر خان کیس کی تحقیقات کو نہ ماننے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ یہ فیصلہ حکومت کا نہیں بلکہ عدالت کا ہے، قمر زمان کائرہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نےکہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) قوم سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کی معافی مانگے۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نعروں اور شعر پڑھنے سے انقلاب نہیں آتے اس کے لئے جدوجہد کرنی پڑتی ہے اور پیپلز پارٹی کی پوری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1988 کے انتخابات میں بھی ایجنسیوں نے مداخلت کی تھی اور 1990 کے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا۔ انتخابی نتائج پر بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ ایوان صدر سے دھاندلی کرائی گئی اور آج 22 سال بعد ان کی کہی ہوئی باتیں سچ ثابت ہوگئیں۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف آئی اے سے اصغر خان کیس کی تحقیقات کو نہ ماننے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ یہ فیصلہ حکومت کا نہیں بلکہ عدالت کا ہے۔


قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آج گناہ گار بھی سوال کررہے ہیں۔ چوہدری نثار ن لیگ پر تنقید کو بلاجواز قرار دے رہے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آئی جے آئی کی سربراہی آج کی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کررہی تھی اور دھاندلی سے چرائی گئیں 80 فیصد نشستیں بھی انہیں ہی ملیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |