آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر کی ملاقات

ملاقات میں علاقائی سلامتی بالخصوص پاک افغان سرحد پر رابطوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ویب ڈیسک November 02, 2015
ملاقات میں علاقائی سلامتی بالخصوص پاک افغان سرحد پر رابطوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو: فائل

امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ایف کیمبل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحد پر رابطوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ایف کیمبل نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی بالخصوص پاک افغان سرحد پر رابطوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں