پیمرا کی نشریاتی اداروں کو کالعدم تنظیموں کی خبریں نشر نہ کرنے کی ہدایت

پیمرا نوٹی فکیشن کے مطابق کالعدم جماعتوں میں جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، لشكر طیبہ اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں

پیمرا نوٹی فکیشن کے مطابق کالعدم جماعتوں میں جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، لشكر طیبہ اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں، فوٹو: فائل

پاكستان الیكٹرونك میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) نے تمام ٹیلی ویژن چینلز اور ایف ایم ریڈیو کو کالعدم تنظیموں سے متعلق خبریں اور ان کے فنڈز اکٹھا کرنے کے اشتہارات نشر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔


پیمرا كی طرف سے جاری نوٹی فیكشن میں 28 اكتوبر كو وفاقی حكومت كی جانب سے 72 كالعدم تنظمیوں کی فہرست کا حوالہ دیا گیا ہے جن کی خبریں نشر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ ان جماعتوں میں جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، لشكر طیبہ اور دیگر تنظمیں شامل ہیں جن پر اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كی طرف سے پابندی عائد كی گئی ہے ۔

الیكٹرانك میڈیا كے ضابطہ اخلاق 2015 میں بھی اس بات كا پابند بنایا گیا ہے كہ وہ لائسنس حاصل كرنے كے بعد اس بات كو یقنیی بنائیں گے كہ وہ مروجہ ضابطہ اخلاق كی خلاف ورزی نہیں كرسكیں گے۔
Load Next Story