ٹام کروز کی فلم کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

اداکار آگ لگنے والی جگہ سے صرف چندگز کے فاصلے پر موجود تھے، ذرائع


Showbiz Desk November 03, 2015
اداکار آگ لگنے والی جگہ سے صرف چندگز کے فاصلے پر موجود تھے، ذرائع۔ فوٹو : فائل

ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی فلم ''جیک ریچر : نیور گو بیک'' کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیٹ پر آگ اس وقت بھڑکی جب فلم کی ٹیم 2012 میں بنائی جانے والی فلم ''جیک ریچر'' کے سیکوئیل ''جیک ریچر: نیور گو بیک'' کی شوٹنگ میں مصروف تھی۔رپورٹ کے مطابق سیٹ پر اچانک بھڑکنے والی آگ سے سیکنڈوں میں وارڈروب جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی تاہم53سالہ اداکار ہرقسم کی چوٹ سے محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار آگ لگنے والی جگہ سے صرف چندگز کے فاصلے پر موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں