ایس ای سی پی نے بھی اسٹاک مارکیٹس کا انضمام منظورکرلیا

تینوں اسٹاک ایکس چینجز اب انضمام کی اسکیموں کے اخبارات میں اشتہار دیں گی


Numainda Express November 03, 2015
تینوں اسٹاک ایکس چینجز اب انضمام کی اسکیموں کے اخبارات میں اشتہار دیں گی۔ فوٹو: فائل

LONDON: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج کے انضمام کی اصولی منظوری دے دی۔ یہ منظوری ایس ای سی پی میں منعقدہ اجلاس میں اسٹاک ایکسچینج (کارپورٹائزیشن، ڈی میوچلائزیشن اینڈ انٹی گریشن) ایکٹ کی دفعہ 18 کے تحت دی گئی۔

یاد رہے کہ تینوں اسٹاک ایکس چینجز نے انضمام کے ذریعے ' پاکستان اسٹاک ایکسچینج' تشکیل دینے کے لیے 25 اگست کو مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے تھے، تینوں اسٹاک ایکس چینجوں نے گزشتہ ہفتے اپنے متعلقہ بورڈ اور شراکت داروں سے منظوری لینے کے بعد انضمام کی اسکیم دفعہ 17کے تحت باقاعدہ منظوری کے لیے ایس ای سی پی کو جمع کرائی تھی۔

ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق اس منظوری کے بعد تینوں متعلقہ اسٹاک ایکس چینجز اپنی انضمام کی اسکیموں کو عوام الناس کی معلومات کے لیے کم از کم 2 قومی اخبارات اور 2 قومی انگریزی اخبارات میں شائع کرائیں گی، اسٹیک ہولڈرز اخبارات میں اشاعت کے 15 دن کے اندر اندر اسکیم کے بارے میں اپنی آرا، اعتراضات بمعہ مناسب وجوہ سے ایس ای سی پی کو تحریری طور پر آگاہ کر سکتے ہیں، اس کے بعد شراکت داروں کو شنوائی کا مناسب موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں