شاہ محمود قریشی پر حملے کا خطرہ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی بڑھا دی
شاہ محمود قریشی بغیر سیکیورٹی کے کہیں بھی نہ جائیں،مراسلہ
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر حملے کے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے انکی سیکیورٹی مزید بڑھا دی ہے۔
گزشتہ روزمحکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں دہشت گرد انھیں نشانہ بنا سکتے ہیں لہٰذا شاہ محمود اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کریں اور بغیر سیکیورٹی کے کہیں بھی نہ جائیں۔