یاسرشاہ کی گھومتی گیندیں کک کیلیے درد سر بن گئیں

صرف 9.33رنز کی اوسط سے رنز، کیلنڈر ایئر میں زیادہ اسکورکااپنا ریکارڈ بہتر کرلیا


Sports Desk November 03, 2015
صرف 9.33رنز کی اوسط سے رنز، کیلنڈر ایئر میں زیادہ اسکورکااپنا ریکارڈ بہتر کرلیا فوٹو : فائل

یاسر شاہ کی گھومتی گیندیں الیسٹرکک کیلیے درد سر بن گئیں،لیگ اسپنر کیخلاف صرف 9.33رنز کی اوسط سے اسکور کرسکے،انگلش کپتان نے کیلنڈر ایئر میں زیادہ رنز بنانے کا اپنا ریکارڈ بہتر کرلیا، تیسری بار ایک سال میں 1200کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ سیریز میں یاسر شاہ کیخلاف الیسٹر کک کی بیٹنگ اوسط کم ترین رہی، انھوں نے صرف 9.33رنز کی ایوریج سے اسکور کیا،لیگ اسپنر کی 63گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انگلش کپتان نے صرف 28رنز بنائے اور 3بار وکٹ گنوائی، مجموعی طورپر گذشتہ دورئہ یواے ای کی بانسبت اس بار انگلینڈ نے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

2012میں صرف 19.06 رنز فی وکٹ کی اوسط سے رنز بنے،اس بار 39.13 ایوریج ہے۔ الیسٹر کک نے سال میں زیادہ رنز بنانے کا اپنا ریکارڈ بہتر کرلیا، انھوں نے2010میں 1287رنز اسکور کیے تھے،رواں سال شارجہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز مکمل ہونے تک رنز کی تعداد 1294ہوچکی،کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں مائیکل وان سرفہرست ہیں۔

سابق کپتان نے 2002میں 1481رنز بنائے تھے،ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان ایک سال میں سب سے زیادہ1656بنانے کا اعزاز پروٹیز قائد گریم اسمتھ کو 2008میں حاصل ہوا،الیسٹر کک نے مجموعی طور پرکیریئر میں تیسری بار سال میں 1200 سے زائد رنز بنائے،اس سے قبل میتھیو ہیڈن اور رکی پونٹنگ یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں، باہمی شراکتوں میں سب سے کم اوسط 35.07الیسٹر کک اور ای ین بیل کی رہی،اس ضمن میں سب سے کامیاب جوڑی کیون پیٹرسن اور ای ین بیل کی ہے، دونوں نے مل کر54.07کی اوسط سے رنز جوڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔