پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس میں17 ملزموں کے ناقابل وارنٹ جاری

مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔:فوٹو: اے ایف پی/فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے17غیرحاضر ملزموں کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔


گزشتہ روز تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے ضمانت پر رہائی پانے والے 86 کارکن عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مجموی طور پر 103ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہیں۔سرکاری وکیل کی عدم حاضری کی وجہ سے مقدمے کا چالان پیش نہ کیا جا سکا جبکہ مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
Load Next Story