ریحام کو شادی پر کتاب کے عوض لاکھوں پاؤنڈز کی پیش کش

برطانوی میڈیا ہاؤسز اور پبلشنگ ادارے ریحام خان سے مسلسل رابطے میں ہیں


ویب ڈیسک November 03, 2015
عمران خان نے ریحام خان سے طلاق کے بعد ٹیلی فونک گفتگو بھی کی ہے فوٹو:فائل

برطانوی نشریاتی ادارہ ریحام خان سے شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے اور انٹرویو دینے پر اصرار کر رہا ہے جس کے عوض انھیں لاکھوں پاؤنڈ دینے کی پیش کش بھی کر دی گئی ہے۔

برطانوی پبلشنگ اور میڈیا ہاؤسز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے اپنی سابقہ ازدواجی زندگی کے راز کھولنے کے لئے مسلسل رابطے کئے جارہے ہیں، انھیں عمران خان سے شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے، ٹی وی اور اخباری انٹرویوز کے لئے لاکھوں پاؤنڈز کی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ریحام خان سے طلاق کے بعد ٹیلی فونک گفتگو بھی کی ہے جس میں دونوں نےعلیحدگی کے بعد مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

واضع رہے کہ گزشتہ ماہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہو گئی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دونوں نے 30 اکتوبر کو اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں