ایک ماہ میں 2 لاکھ 20 ہزار تارکین کی یورپ آمد کا نیا ریکارڈ

اکتوبر میں 2 لاکھ 10 ہزار یونان، 8 ہزار دیگر ممالک آئے، یہ تعداد گزشتہ سال کے برابر ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ


News Agencies November 03, 2015
3 کشتیاں ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 4 ہلاک، 100 افراد کو بچالیا گیا، جرمنی سے بیدخل شہری واپس لائیں گے، افغان حکومت کا اعلان فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد مہاجرین بحیرہ روم عبور کر کے یورپ میں داخل ہوئے ہیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان نے بتایا صرف اکتوبر کے ایک مہینے کے دوران آنے والے مہاجرین کی تعداد گزشتہ سال کی کل تعداد کے برابر ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ان مہاجرین میں سے 2 لاکھ 10ہزار سے زائد پناہ گزین یونان پہنچے جبکہ 8 ہزار مہاجرین دوسرے ممالک میں داخل ہوئے۔

رواں برس اب تک یورپ پہنچنے والے کل مہاجرین کی تعداد 7 لاکھ 44 ہزار ہو چکی ہے۔ ادھر ترک حکام نے بتایا ہے کہ یونان کے جزیرہ میدیلی جا نے کے خواہشمند تارکین وطن کی3کشتیاں بحیرہ ایجئین سے گزرتے ہوئے ڈوب گئیں جس دوران 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ قریب گزرتے مال بردار بحری جہاز کے عملے نے بچوں اور عورتوں سمیت 100 سے زائد افراد کو بچا کر جہاز میں سوار کر لیا۔

ادھر کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے نائب ترجمان ظفر ہاشمی نے کہا جرمنی سے بے دخل کر دیے جانے والے تمام ایسے افغان باشندوں کو ملک واپس بلا لیا جائے گا جن کی پناہ کی درخواست مسترد کر دی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |