مصرمیںہلیری کلنٹن کی گاڑی پرٹماٹروں اورجوتوں کی بارش
امریکاکامیاب یاشکست خوردہ امیدواروں کے انتخاب میں کوئی کردارادانہیں کررہا،ہلیری
امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کے مصر کے دورہ پر مشتعل مظاہرین نے ان کی گاڑی پر ٹماٹروں اور جوتوں کی بارش کردی۔ حکام نے بتایا کہ وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن مصر کے دورے کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ ساحلی شہر الیگزینڈریا پہنچیں اور اس موقع پر انھوں نے حقوق انسانی کے بارے ایک خطاب کیا جس کے بعد اچانک مشتعل مظاہرین کے ایک گروپ نے ان کی گاڑی پر ٹماٹروں جوتوں اور بوتلوں کی بارش کردی۔
مظاہرین نے امریکی حکومت اوران پرمونیکا مونیکا کے نعرے کسے گئے۔کلنٹن کا اسکندریہ میں قونصلیٹ کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ میں یہ واضح کردینا چاہتی ہوں کہ امریکا مصر میں کامیاب یا شکست خوردہ امیدواروں کے انتخاب میں کوئی کردار ادا نہیں کررہا اور بلا شبہ ہم ایسا نہیں کرسکتے۔