کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک 2 زخمی

ہلاک اور گرفتار ہونے والے ملزمان قتل، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تھے، پولیس


ویب ڈیسک November 03, 2015
ضابطے کی کارووائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں، پولیس فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان ہلاک جب کہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی فاروق اعوان پولیس اہلکاروں نے کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں انتہائی مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارووائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

دوسری جانب بریگیڈ کے علاقے میں شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے دو ڈاکوؤں کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کی شناخت قیصر عرف کالا اور رضوان عرف پپو کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں