پشاورمیں کانگو وائرس کی مشتبہ مریضہ دم توڑگئی

26 سالہ افغان شہری پری گل کو گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلکس لایا گیا تھا


ویب ڈیسک November 03, 2015
حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں رواں سال کانگو وائرس کے32 مریض لائےجاچکےہیں فوٹو: فائل

حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں کانگو وائرس کی مشتبہ مریضہ دم توڑ گئی ہے جس کے بعد صوبے میں اس مہلک بیماری سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس کی انتطامیہ کے مطابق 26 سالہ پری گل افغان شہری ہے اوراسے گزشتہ روز تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی بھرپورکوشش کے باوجود پری گل جاں برنہ ہوسکی اورآج صبح دم توڑ گئی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں برس اب تک اب تک کانگو وائرس کے 32 مشتبہ مریض لائے جاچکےہیں جب کہ اس جان لیوا وائرس سے رواں سال11اموات ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں