نجی ایئرلائن کے طیارے کو حادثہ سول ایوی ایشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا

لینڈنگ کے دوران گیئر ٹوٹنے سے ٹائر پھٹ گیا اور طیارہ رن وے سے اترکرکچے میں چلا گیا، ایئرپورٹ حکام


ویب ڈیسک November 03, 2015
نجی ائر لائن کی پرواز این ایل 142 میں دو بچوں سمیت 112مسافر سوار تھے فوٹو: ایکسپریس نیوز

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جب کہ سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شاہین ایئرلائن کی پرواز این ایل 142 کا لینڈنگ گیئر اچانک ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر بھی پھٹ گیا اور طیارہ رن وے کے بجائے کچے میں اترگیا۔ حادثے کے بعد رن وے کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا گیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں 112 مسافر سوار تھے جن میں 2 شیر خوار بچے بھی شامل تھے۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے اور انہیں لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ طیارے کو ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ حارثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا جب کہ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ قابل استعمال نہیں رہا اور طیارے کے پائلٹ عصمت اللہ کے خون کا نمونہ لےکرٹیسٹ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں