زلزلے کے پس منظر میں ایک تاثر

کرب زدہ زخمی ماحول میں، ڈر سا لگتا ہے، مجھے گود میں لے لو، ہاں مجھے سلا دو


بازار سے, میرے لئے، ایک نیا بازو منگوا دو....

ماں! دیکھو
جب میرا کوئی کھلونا
کھوجاتا تھا
اور میں رونے لگتا تھا
تو تم ۔۔۔۔
اپنی بانہوں میں سمیٹ کر
میرے آنسو پونچھ دیتی تھیں
اور ابو سے کہہ کر
ایک نیا کھلونا
بازار سے لے کر
منگوا دیتی تھیں

ماں! دیکھو
میرا بازو کہیں کھو گیا ہے
آؤ!
مجھے اپنی بانہوں میں سمیٹ کر
میرے آنسو
اپنے آنچل سے پونچھ دو
اور ابو سے کہہ کر
بازار سے
میرے لئے
ایک نیا بازو منگوا دو

دیکھو ماں!
مجھے اسپتال کے بستر پر
تنہا رات کو
کرب زدہ زخمی ماحول میں
ڈر سا لگتا ہے
مجھے گود میں لے لو
ہاں مجھے سلا دو

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے