ناران اور کاغان میں شدید برفباری کے بعد سیاحوں کے داخلے پر پابندی

مانسہرہ اور گرد و نواح میں شدید بارش اور سیاحتی مقامات پر برفباری کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔


ویب ڈیسک November 03, 2015
مانسہرہ اور گرد و نواح میں شدید بارش اور سیاحتی مقامات پر برفباری کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ فوٹو:فائل

ضلعی انتظامیہ نے بارش اور برفباری کے بعد سیاحتی مقام ناران اور کاغان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مانسہرہ اوراس کے گرد و نواح میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ ناران اور کاغان میں برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔ چترال اور گرد و نواح میں بھی موسم کی تبدیلی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور زلزلے کے دوران گھروں سے محروم ہونے والے درجنوں خاندان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

چترال میں آج صبح شدید برفباری کے بعد راستے بند ہونے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ لواری ٹنل میں گاڑیوں کے پھنسنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جب کہ گلگت بلتسنان کے ضلع دیامر کے پہاڑی علاقوں میں صبح سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں