ایران نے جوہری معاہدے کے تحت سینٹری فیوجزمیں بتدریج کمی کرنا شروع کردی

سینٹری فیوجز کم کرنے کا ابتدائی کام شروع ہو چکا لیکن اس میں وقت لگے گا، سربراہ ایرانی جوہری پروگرام


ویب ڈیسک November 03, 2015
رواں برس جولائی کے ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا فوٹو: فائل

RAWALPINDI: ایران نے یورینیم کی افزودگی کے کام کو بند کرنے کی ابتدا کر دی ہے تاکہ جولائی میں دنیا کے چھ اہم ممالک کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی پاسداری ہوسکے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ علی اکبرصالحی نے جاپان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پوری طرح پرامن مقاصد کے لئے ہے، ایران میں فعال سینٹری فیوج مشین کی تعداد کم کرنے پر کام کی ابتدا ہو چکی ہے۔ یہ مشینیں یورینیم کی افزودگی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کی تعداد میں کمی کرنا معاہدے کا مرکزی حصہ تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس جولائی کے ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا کہ ایران کی حساس جوہری سرگرمیوں کو کم کرنے کے بدلے اس پر عائد پابندیاں ہٹا لی جائيں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں