میموگیٹ کیس سپریم کورٹ کا لارجر بنچ اب 12 نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا

کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سابق سفیر حسین حقانی نے حکومت پاکستان کے فنڈز میں سےخطیر رقم غیر قانونی طور پر خرچ کی۔


ویب ڈیسک October 23, 2012
کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سابق سفیر حسین حقانی نے حکومت پاکستان کے فنڈز میں سےخطیر رقم غیر قانونی طور پر خرچ کی۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 5 نومبر کےبجائے اب 12 نومبر کو میموگیٹ کیس کی سماعت کرے گا۔


امریکی حکام کو لکھے گئے خط پر بنایا گیا کمیشن میمو کے حوالے سے انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں پہلے ہی جمع کروا چکا ہے۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں حسین حقانی کو میمو لکھنے اور آئین کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب پایا تھا اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا تھا کہ سابق سفیر حسین حقانی نے حکومت پاکستان کے فنڈز میں سےخطیر رقم غیر قانونی طور پر خرچ کی۔


کمیشن کی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے تما م فریقین کو نوٹسز جاری کئے تھے لیکن حسین حقانی نے پیش ہونے کے بجائے کمیشن کی رپورٹ کو چیلنج کیا اور حاضری سے استثنیٰ بھی مانگا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں