ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام 4 دہشت گرد گرفتار پولیس

ملزمان نے اسلحہ کو جنوبی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں استعمال کرنا تھا، پولیس

ملزمان نے اسلحہ کو جنوبی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں استعمال کرنا تھا، پولیس، فوٹو: فائل

پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں فرید اللہ، مطیع اللہ، فرحان اللہ اور عاطف رحمان شامل ہیں اور ان کا تعلق خیرپختونخوا کے علاقے لکی مروت سے ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جو انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جنوبی پنجاب میں استعمال کرنا تھا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی سپلائی کرنا تھا۔ پولیس کےمطابق ملزمان کے قبضے سے 2 گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں جن میں دھماکا خیز مواد نصب تھا۔

 
Load Next Story