بھارت سے کشمیر سمیت تمام امور پر غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہیں طارق فاطمی

وزیراعظم نوازشریف دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا سیمینار سے خطاب


ویب ڈیسک November 03, 2015
وزیراعظم نوازشریف دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا سیمینار سے خطاب، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام امور پر پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کراچی میں پاک بھارت تعلقات پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات سے قبل دونوں ممالک کے درمیان پیچیدہ مسائل بھی حل کیے جاسکتے ہیں تاہم پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام امور پر پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

طارق فاطمی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت سے تعلقات بہتر بنانے میں پہل کی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نریندری مودی سے ملاقات کی کیونکہ وزیراعظم نوازشریف دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کے ارکان بھی دونوں ممالک کی قیادت کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے دباؤ برقرار رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں