جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا وزیرستان مارچ ان کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔
میانوالی میں سابق وفاقی وزیر شیر افگن نیازی مرحوم کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے کبھی وزیرستان امن مارچ کی مخالفت نہیں کی اور نہ ہی وہ کسی بھی ایسے شخص کے متعلق بات کرنا پسند کرتے ہیں جس کا کوئی نظریہ نہ ہو۔
جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں عوام کے لئے تاریخی کردار ادا کررہے ہیں لیکن پارلیمانی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے وہ حکومت سے مایوس ہیں۔