تحریک انصاف کا وزیرستان امن مارچ کوئی اہمیت نہیں رکھتا مولانا فضل الرحمان

میں کسی بھی ایسے شخص کے متعلق بات کرنا پسند کرتا جس کا کوئی نظریہ نہ ہو، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک October 23, 2012
میں کسی بھی ایسے شخص کے متعلق بات کرنا پسند کرتا جس کا کوئی نظریہ نہ ہو، مولانا فضل الرحمان فوٹو: پی پی آئی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا وزیرستان مارچ ان کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔


میانوالی میں سابق وفاقی وزیر شیر افگن نیازی مرحوم کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے کبھی وزیرستان امن مارچ کی مخالفت نہیں کی اور نہ ہی وہ کسی بھی ایسے شخص کے متعلق بات کرنا پسند کرتے ہیں جس کا کوئی نظریہ نہ ہو۔


جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں عوام کے لئے تاریخی کردار ادا کررہے ہیں لیکن پارلیمانی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے وہ حکومت سے مایوس ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |