2013 میں بھارتی افواج نے باغ سیکٹر پر حملے کی کوشش کی جو پاک فوج نے ناکام بنادی وزارت دفاع
بھارتی فوج کے حملے كے دوران ایك پاكستانی فوجی شہید اور ایك زخمی ہوا، وزارت دفاع
DUBAI/ZURICH:
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 6 جنوری 2013 كو بھارتی افواج نے باغ سیكٹر میں پاكستانی پوسٹ پر حملے كی كوشش كی جو ہماری افواج كی جوابی كارروائی كے باعث ناكام ہوگئی جب کہ حملے كے دوران ایك پاكستانی فوجی شہید اور ایك زخمی ہوا۔
سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر كلثوم پروین كے سوال كے تحریری جواب میں وزارت دفاع كی جانب سے ایوان بالا کو بتایا گیا كہ 2013 میں جنگ بندی كی 464 خلاف ورزیاں كی گئیں، بھارت كی جانب سے فائرنگ كے باعث 10 فوجی جوانوں اور 6 شہریوں نے جام شہادت نوش كیا جب كہ 24 فوجی جوان اور 89 شہری زخمی ہوئے۔ 2014 میں جنگ بندی كی 315 خلاف ورزیاں كی گئیں جس سے 2 فوجی جوان اور 18 شہری شہید ہوئے جب كہ 24 جوان اور 74 شہری زخمی ہوئے، 2015 میں 9 ستمبر تك جنگ بندی كی 218 خلاف ورزیاں ہوئیں جس سے ایك فوجی جوان شہید اور 33 شہری شہید ہوئے، 16 جوان اور 129 شہری زخمی ہوئے۔
ایوان بالا كو بتایا گیا كہ 6 جنوری 2013 كو بھارتی افواج نے باغ سیكٹر میں پاكستانی پوسٹ پر حملے كی كوشش كی جو ہماری افواج كی جوابی كارروائی كے باعث ناكام ہوگئی جب کہ حملے كے دوران ایك پاكستانی فوجی شہید اور ایك زخمی ہوا۔ ایوان کو مزید بتایا گیا کہ جنگ بندی كی خلاف ورزیوں سے نمٹنے كے لیے پاكستانی فوج اعلیٰ سطح كی نگرانی قائم ركھے ہوئے ہے اور مخصوص مگر مؤثر اندازمیں كارروائی كرتی ہے۔