پاکستانی ہیکرز بھارتی فوجیوں کے موبائل فونز ہیک کرتے رہے ہیں بھارتی میڈیا
پاکستانی ایجنسیاں ہر قسم کےکمیونیکیشن آلات کوخفیہ طریقے سےکنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،بھارتی سائبر سیکیورٹی گروپ
بھارت کے ایک سائبر سیکیورٹی گروپ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی ہیکرز انڈین آرمی کے افسران کے موبائل فون ہیک کرکے ان کی جاسوسی کرتے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نجی سائبر سیکیورٹی گروپ آئی آئی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال اس کے سائبر سیکیورٹی کے ریسرچرز کے علم میں آیا تھا کہ بھارتی فوج کے متعدد افسران کے موبائل فونز ہیکرز کی جانب سے بھیجے گئے وائرس کا شکار بنے ہیں۔ سائبر گروپ کا کہنا ہے کہ یہ وائرس مختلف موبائل اور نیوز ایپلیکیشنز کی صورت میں تھے جنہیں پاکستانی ہیکرز نے جاسوسی کے لیے تیار کیا تھا اوربھارتی دفاعی اہلکاروں نے انجانے میں اپنے موبائل فونز میں انہیں ڈاؤن لوڈ کرلیا تھا۔
نجی سائبر سیکیورٹی گروپ کے چیف ایگزیکٹو جیتن جین کا کہنا ہے کہ ان موبائل ایپلیکیشنز کے کوڈ کا تجزیہ کرنے پر یہ انکشاف بھی ہوا کہ جاسوسی کا یہ منصوبہ گزشتہ 3 سال سے چل رہا تھا اور اس دوران ہزاروں موبائل فونز ان ایپلیکیشنز سے متاثر ہوئے۔ جیتن کے مطابق 6 ماہ قبل ہی یہ تمام معلومات بھارتی انٹیلی جنس حکام کو فراہم کردی گئی تھیں جس کے بعد فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ایسے تمام متاثرہ موبائل فونز کو وائرس سے پاک کردیا گیا ۔
بھارتی سائبر سیکیورٹی گروپ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجینسیاں ہر قسم کے کمیونیکیشن آلات کو اس کے مالک کے علم میں لائے بغیر قابو میں کرسکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی موبائل سے ایس ایم ایس یا کال کرنے یا پھر کسی کیمرے سے ویڈیوز بنانے کے دوران اسے ہیک کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب بھارت کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نےایسے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔