فلم ’’ہو من جہاں‘‘ کا میوزک انٹرنیٹ پر ریلیز کر دیا گیا

کانسرٹ کا ارادہ تھا مگر زلزلے کے باعث موخر کر دیا، اسسٹنٹ میوزک ڈائریکٹر شان شیخ


نمرہ ملک November 04, 2015
ماہرہ خان، شہریار منور، عدیل حسین اہم کاسٹ، فلم یکم جنوری کو ریلیز کی جائے گی ۔ فوٹو : فائل

ماہرہ خان، شہریار صدیقی اور عدیل حسین پر فلمائی گئی فلم '' ہومن جہاں'' کا میوزک انٹرنیٹ پر ریلیز کر دیا گیا ہے، جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شان شیخ نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میوزک ریلیز کے لیے شروع میں کانسرٹ منعقد کرنا تھا لیکن حالیہ پیش آنے والے ہولناک زلزلے کے باعث ہدایت کار عاصم رضا نے اسے مؤخر کرنا بہتر سمجھا، بہت جلد فلم کی موسیقی کے حوالے سے کانسرٹ منعقد کیا جائے گا۔

فلم کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ان کے اپنے آپ کو پہچاننے کے سفر، نئے تجربات اور موسیقی کے لیے ان کے حسین خواب کا انتخاب کرتی ہے۔ عاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی رشتوں کے بارے میں ہے، یہ معاشرے کے دقیا نوسی تصورات کو ختم کرنے کی جدوجہد اور سب سے بڑھ کر ان کے بارے میں ہے جو اپنے دل کی سنتے ہیں۔

فلم میں گلوکاروں زوہیب حسن،عاطف اسلم، زیب النسا بنگش، جمی خان، ٹینا ثانی ، ابو محمد، فرید ایاز، اسرار اور مائی ڈھائی کی مدھر اور مسحور کن آوازوں میں دل لبھانے والے اور موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا کرتے گیت شامل ہیں۔ فلم میں مجموعی طور پر10گیت شامل ہیں۔ فلم کی موسیقی موسیقار فاخر محمود اور احتشام ملک نے ترتیب دی ہے۔ فلم یکم جنوری2016کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |