جیکولین فرنینڈس کی پہلی ہالی ووڈ فلم دہلی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائیگی

5سے 10 دسمبر تک ہونیوالے فیسٹیول میں68 ممالک کی 210 فلمیں بھی حصہ لیں گی


Showbiz Desk November 04, 2015
5سے 10 دسمبر تک ہونیوالے فیسٹیول میں68 ممالک کی 210 فلمیں بھی حصہ لیں گی ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی پہلی ہالی ووڈ فلم ''ڈیفینیشن آف فیئر'' 5 دسمبر سے شروع ہونے والے دہلی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

''ڈیفینیش آف فیئر '' جنگل میں واقع ایک پرانی حویلی میں چھٹیاں گزارنے کے لیے جانے والی چار لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جہاں انھیں خوفناک حالات سے نبٹنا پڑجاتا ہے۔جیمز سمپسن کی ہدایتکاری اور کرسٹوفر برانچ کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم میں سری لنکن حسینہ کے ساتھ اداکارہ کیتھرائن بیرل ، بلیتھ ہبرڈ ،مرسڈیز پپیلا اور اداکار میتھیو اسٹیپ ہک نے اہم کردار نبھائے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5سے 10 دسمبر تک ہونے والے اس فیسٹیول میں 68 ممالک کی 210 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ دہلی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں یورپین اداکارہ زکلینا اوسٹڑ بھی شرکت کریں گی جب کہ آخری روز روس کی طرف سے لیجنڈری اداکار راج کپور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان پر بنائی جانے والی فلم ''کامریڈ راج کپور'' پیش کی جائے گی۔

ادھر اطلاعات کے مطابق سری لنکن حسینہ ہدایتکار بھوشن کمار کی میوزک وڈیو میں پرفارم کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین ''گرل فرینڈ'' کے عنوان سے بنائی جانے والی اس وڈیو میں پہلی مرتبہ اداکار سورج پنچولی کے ساتھ رقص کرتی نظر آئیں گی۔ وڈیو کی ہدایات اور کوریوگرافی بالی ووڈ کے معروف کوریوگرافر ریموڈیسوزا انجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں