سعودی عرب کا فلسطین کے ساتھ کھیلنے سے انکار ملائیشیا دورے سے گریزاں

ویسٹ بینک میں گذشتہ ایک ماہ سے صورتحال بہتر نہیں ہے،ملائشئین فٹبال ایسوسی ایشن


AFP November 04, 2015
ملائشئین فٹبال ایسوسی ایشن:فوٹو: فائل

سعودی عرب نے جمعرات کو رملہ میں فلسطین سے شیڈول ورلڈ کپ 2018 کوالیفائر کھیلنے سے انکار کردیا، ابتدائی طور پر یہ میچ 13 اکتوبر کو شیڈول کیاگیا تھا، سعودی عرب نے اسرائیل کے زیر تسلط علاقے میں جاکر کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے نیوٹرل وینیو پر مقابلے کھیلنے کا مطالبہ کیا تھا۔

فیفا نے رضامندی بھی ظاہر کی تھی لیکن فلسطینی حکام نے کہا کہ یہ غلط روایت پڑجائے گی اور وہ اس میچ کیلیے سعودی عرب کی ٹیم کو مکمل سیکیورٹی دینے کیلیے تیار ہیں، جس پر یہ میچ 5 نومبر کو ری شیڈول کیاگیا تھا تاہم اب سعودی عرب نے میچ سے دستبرداری اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔دوسری جانب ملائیشیا نے اپنا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ فلسطین سے نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کیلیے تیسری مرتبہ فیفا سے درخواست کردی۔ یہ مقابلہ 12 نومبر کو ہربورن کے دورا اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

ملائیشین فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حمیدن امین نے کہاکہ ویسٹ بینک میں گذشتہ ایک ماہ سے صورتحال بہتر نہیں ہے، اس لیے سیکیورٹی خدشات کے سبب ہم نے تیسری مرتبہ فیفا کو لکھاکہ ہمارے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کو کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں