اداکارہ سدرہ خان سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب قتل کی دھمکی

مسلح ملزمان کئی گھنٹے تک ان کے فلیٹ میں موجود رہے اور انھیں ہراساں کرتے رہے


Staff Reporter November 04, 2015
مسلح ملزمان کئی گھنٹے تک ان کے فلیٹ میں موجود رہے اور انھیں ہراساں کرتے رہے :فوٹو : فائل

بوٹ بیسن پولیس نے معروف اداکارہ نیلوفرشاہ عرف سدرہ خان کوجان سے مارنے کی دھمکی اور ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔یہ مقدمہ نیلوفر شاہ عرف سدرہ خان کی جانب سے دی جانے والی درخواست پردرج کیاگیاہے۔

اداکارہ سدرہ خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 4 اکتوبر کو 3 مسلح ملزمان نے فلیٹ میں گھس کرانھیں اور دیگر ملازمین کویرغمال بنالیا اورفوری طور پر ایک کروڑروپے بھتہ طلب کیا، نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ،مسلح ملزمان کئی گھنٹے تک ان کے فلیٹ میں موجود رہے اور انھیں ہراساں کرتے رہے ،حکومت اور پولیس نے تحفظ فراہم نہیں کیاتو وہ شوبز کے ساتھ ملک بھی چھوڑ دیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں