مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل
سید علی گیلانی،کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل میں تاخیر قانون سے سنگین مذاق ہے،ملیحہ لودھی
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے7 نومبرکودورے سے قبل مقبوضہ کشمیرکو فوجی چھاونی میں تبدیل دیا گیا جبکہ بھارتی پولیس نے سری نگر میں حریت رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران آسیہ اندرابی، شبیراحمد ڈار اور مولوی بشیراحمد سمیت حریت رہنماؤں کوگرفتارکرلیا۔
پریس کالونی میں حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرنیوالی خاتون رہنما فریدہ بہن جی کوبھی خواتین کارکنوں سمیت حراست میں لے کر رام باغ پولیس اسٹیشن میں نظر بندکردیا گیا۔ آسیہ اندرابی اور میر شاہد سلیم نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورے سے قبل پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنا بھارتی حکومت کی شکست ہے۔
زرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ ملین مارچ پرامن ہوگابھارت ہماری سڑکوں پرسونا بھی بچھا دے تب بھی اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے،مودی کا دورہ جموں کشمیر کو مزید تاریک بنانے کا باعث ہوگا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر سے متعلق سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر طویل عرصہ سے عملدرآمد میں تاخیر قانون اور اخلاقیات کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔