راولپنڈی میں ڈینگی بے قابومزید 90 افراد میں وائرس کی تصدیق

رواں برس شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 814 ہو گئی ہے

ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3814 ہو گئی ہے۔ فوٹو فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 90 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

راولپنڈی میں تاحال ڈینگی کے وار جاری ہیں جہاں 24 گھنٹوں میں مزید 90 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج 90 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد رواں برس شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 814 ہو گئی ہے۔


متاثرہ مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 38 مریض ہولی فیملی میں ،42 بے نظیراسپتال میں جب کہ 10 مریض ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

واضح ر ہے کہ راولپنڈی میں رواں برس ڈینگی وائرس سے اب تک 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Load Next Story