سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلوں میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

انتخابات میں فوج بلانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے، وزیر بلدیات سندھ


ویب ڈیسک November 04, 2015
انتخابات کے معاملے میں وفاق اور صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن کےتابع ہوتی ہیں، ناصر حسین شاہ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تصادم کا خدشہ ہے اس لئے پولنگ کے دوران فوج کی تعیناتی کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جو ہوا اس کا افسوس ہے، خیر پور واقعے میں جو ملوث ہے وہ سب کرمنلز ہیں، جرائم پیشہ افراد کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، پیپلز پارٹی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،خیر پور میں پیش آنے والے سانحے کی جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کرائیں گے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہو یا پنجاب، انتخابات کے معاملے میں الیکشن کمیشن کےتابع ہوتی ہیں، انتخابات میں فوج بلانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے، ہم نے پہلے ہی الیکشن کمیشن سے فوج کا مطالبہ کیا تھا مگر ہمیں یقین دلایا گیا کہ پولیس اور رینجرز سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی تصادم کا خدشہ ہے، اس لئے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بھی امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہوگا، جس کے لئے سندھ حکومت الیکشن کمیشن کو فوج کی تعیناتی کے لیے خط لکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں