عمران خان میڈیا سے الجھنے کے بجائے کچھ دن کیلئے بیرون ملک چلے جائیںخورشید شاہ کا مشورہ

سیاستدان عوام کی ملکیت ہوتا ہے جس کا کوئی عمل یا معاملہ ذاتی نہیں ہوتا، خورشید شاہ

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج باقی دو مراحل پراثرانداز ہونگے، قائد حزب اختلاف، فوٹوـفائل

قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں میڈیا سے الجھنے کے بجائے کچھ دن کیلئے بیرون ملک چلے جائیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ عمران خان اورریہام خان کی الگ الگ زندگیوں کیلیےدعاگو ہیں، سیاستدان پبلک پراپرٹی ہوتاہے،ان کا کوئی عمل ذاتی نہیں ہوتا اور سیاستدان کا نجی معاملہ بھی نجی نہیں ہوتا ،انہوں نے کہا کہ ان کا عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ میڈیا سے الجھنے کے بجائے کچھ دن کے لیے بیرون ملک چلے جائیں۔


دوسری جانب بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کی تنزلی شروع ہوگئی جب کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت بھی کم ہوئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج باقی دو مراحل پراثرانداز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے رہنماؤں کی میٹنگ میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ضمنی انتکابات کے ذریعے موجودہ پارلیمنٹ میں آئیں اور اپنا کردار ادا کریں لیکن انہوں نے موجودہ پارلیمنٹ کا خصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں گورننس کے مسائل تمام اداروں میں ہیں، فوج ہو یا سول ادارہ، اصلاح کی ضرورت ہر جگہ ہے، نیب کو اپنے قانون پر عملدرآمد کرنا ہو گا تاہم وہ پہلے تحقیقات کرے پھر جرم ثابت ہونے پر گرفتار بھی کرے۔
Load Next Story