نامور پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان

گزشتہ ماہ شیوسینا کی ہنگامہ آرائی کے بعد ممبئی میں ہونے والا غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا تھا


ویب ڈیسک November 04, 2015
جب تک حالات معمول پر نہیں آ جاتے تو بھارت نہیں جاؤں گا،غلام علی. فوٹو:فائل

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی ہٹ دھرمی کا شکار ہونے والے نامور پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی نے بھارت میں آئندہ کوئی کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک معاملات ٹھیک نہیں ہوجاتے تو بھارت نہیں جاؤں گا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استاد غلام علی کا کہنا تھا کہ بھارتی مداحوں سے ہمیشہ پزیرائی ملی لیکن حالیہ واقعات نے بہت مایوس کردیا ہے اسلئے میں نے مستقبل میں بھارت میں ہونے والے اپنے تمام کنسرٹس کو منسوخ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس وقت تک بھارت نہں جاؤں گا جب تک حالات معمول پر نہیں آ جاتے۔ ایک گلوکار ہوں اور موسیقی پر ہی بات کر سکتا ہوں، سیاست پر کوئی گفتگو نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شیوسینا کی ہنگامہ آرائی کے بعد ممبئی میں ہونے والا استاد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا تھا جس کے بعد گلوکار پاکستان واپس آگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں