عابد شیرعلی کا رانا ثنااللہ کو اپنی مونچھیں سنبھال کر رکھنے کا مشورہ

رانا ثںااللہ  نے غیرذمہ دارانہ  بیان بازی سے گریز نہ کیا تو بات دور تک جائے گی، وزیر مملکت


ویب ڈیسک November 04, 2015
فیصل آباد کا میئر وہی ہوگا جسے وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف نامزد کریں گے، عابد شیر علی فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے رانا ثنا اللہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی مونچھیں سنبھال کررکھیں اور بیان بازی سے گریز کریں ورنہ بات بہت دور تک جائے گی۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ان کے خلاف خلاف قتل کا مقدمہ سیاسی مہروں کی چال ہے، وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ اس کا نوٹس لیں، ان خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں جانب داری کا مظاہرہ کیا گیا ہے، کسی تفتیش کے بغیر ہی مقدمے میں ان کا ننام شامل کرلیا گیا ہے۔ ڈی سی او فیصل آباد کو بھی پتا ہے کہ قتل کی واردات سے آدھا گھنٹہ پہلے وہ کہاں موجود تھے۔ وہ جھوٹا مقدمہ والوں کے خلاف چارہ جوئی کریں گے ۔

وزیر مملکت نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو اپنی مونچھیں سنبھالنے کامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مونچھوں کا خیال رکھیں اور عزت و احترام کے دائرے میں رہیں اور غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے گریز نہیں کریں گے تو بات دور تک جائے گی، جس سے پارٹی کا ماحول خراب ہوگا۔ فیصل آباد کا میئر وہی ہوگا جسے وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف نامزد کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔