حکومت اور ایم کیوایم کے مذاکرات کامیاب متحدہ کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

ایم کیوایم کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے وہ سب پورے کیے جائیں گے، حکومت کی یقین دہانی


ویب ڈیسک November 04, 2015
ایم کیوایم کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے وہ سب پورے کیے جائیں گے، حکومت کی یقین دہانی، فوٹو: فائل

حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور حکومتی یقین دہانی کے بعد ایم کیوایم کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے وہ سب پورے کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم نے ازالہ کمیٹی کے قیام پر پہلے مرحلے میں سینیٹ سے استعفے واپس لیے اور اب دوسرے مرحلے میں قومی اسمبلی سے استعفے واپس لیے جائیں گے اور اجلاس میں شرکت کی جائے گی، ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی کے 6 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم کیوایم کے مطالبات پورے ہونے پر تیسرے مرحلے میں سندھ اسمبلی سے دیئے گئے استعفے واپس لیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔