پاکستان نے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر دیار خان


ویب ڈیسک November 04, 2015
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر دیار خان، فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قراردیئے جانے کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی سفارتکار دیار خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں کشمیر کی متنازعہ حیثیت بیان کی گئی ہے اور مسئلہ کشمیر کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ دیار خان نے بھارت کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دیئے جانے کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔

دیار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی سوچی سمجھی سازش ہے اور ان ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔