سلمان خان نے اپنی سابقہ دوست کترینہ کیف کا سرعام مذاق اڑا ڈالا

سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک November 04, 2015
سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں،فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ کترینہ کیف میرے کسی کام کی نہیں تھی۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان انڈسٹری میں اپنے معاشقوں کے حوالےسے شہرت رکھتے ہیں اور ان کی اداکاراؤں کے ساتھ معاشقوں کی فہرست بھی طویل ہے جس میں اداکارہ ایشوریا رائے بچن ، کترینہ کیف ، جیکولین فرنینڈس شامل ہیں جب کہ دبنگ خان اپنے معاشقوں کے حوالے سے کم ہی لب کشائی کرتے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کا سرعام مذاق اڑانا شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ''پریم رتن دھن پایو'' کی پروموشن کے سلسلے میں مشہور رئیلٹی شو''کامیڈی نائٹ ود کپل'' میں شرکت کی جب کہ پروگرام کے دوران سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کی تصویر والے پٹاخے دیکھے تو میزبان سے برجستہ کہا کہ یہ تمہارے کس کام کی ہے کیوں کہ یہ میرے کسی کام کی بھی نہیں تھی۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے گزشتہ دنوں کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔