رومانیہ کے وزیراعظم نائٹ کلب میں آتشزدگی پر عہدے سے مستعفیٰ

رومانیہ کے وزیراعظم کو پہلے ہی ملک میں فراڈ، ٹیکس،چوری اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامنا ہے۔


November 04, 2015
گذشتہ دنوں قبل رومانیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 30 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے، فوٹو : فائل

رومانیہ کے وزیراعظم وکٹر پونٹا نائٹ کلب میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد عوام کے شدید احتجاج پر مستعفی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رومانیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد رومانیہ کے وزیراعظم وکٹر پونٹا کے خلاف عوام نے شدید احتجاج کیا جس پر وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جب کہ ان پر پہلے ہی فراڈ، ٹیکس،چوری اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پونٹا کے خلاف گزشتہ روز مظاہرین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا جس میں ان کی حکومت پر بد عنوانی اور نائٹ کلب میں ناقص انتظامات پر وزیراظم سے استعفی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں رومانیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 30 کے قریب افراد ہلاک جب کہ 150 زخمی ہوگئے تھے جن میں سے بیشتر اب بھی تشویشناک حالت میں اسپتال میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔