حنیف عباسی نے میڈیاکے سامنے اثاثوں کا اعلان کر دیا
شیخ رشیداسکے علاوہ ثابت کردیںسیاست چھوڑدونگا،انھیںآئندہ انتخابات میںبھی شکست دونگا
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے میڈیاکے سامنے اپنے اثاثے ظاہرکردیے اورکہاہے کہ شیخ رشید کے بیان پر ہونے والی تحقیقات میںاثاثے غلط ثابت ہونے پرسیاست چھوڑدوںگا۔ پریس کانفرنس میںحنیف عباسی نے کہاکہ 98 فارماسوٹیکل کمپنیوں کو 500 کلوگرام ایفیڈرین کا کوٹہ ملا جس سے بننے والی دوائیں اورجہاں جہاں فروخت ہوئیں سب کا ریکارڈ موجود ہے۔
اس لیے اے این ایف کی تحقیقات بلاجوازہیں،شیخ رشیدمیرے سیاسی حریف ہیں اور یہ تحقیقات سیاسی حریفوں کے کہنے پرکی جارہی ہیں،میرادعویٰ ہے کہ انہیںآئندہ انتخابات میں بھی شکست دوںگا۔ انھوںنے اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہوئے 5بینک اکائونٹ کا ذکر کیاجن میں سے 3کمپنی کے،ایک اپنے اورایک اپنی اہلیہ کے نام سے ہیں،
تاہم کھاتوںکی تفصیلات نہیں بتائیں،سٹیلائٹ ٹائون کا گھر ڈیڑھ کروڑ روپے کے عوض ایم سی بی کے پاس گروی ہے اورایک گاڑی میری اور دوسری گاڑی اہلیہ کی ہے۔روات اوربھوربن مری میں17مرلے کے 2 پلاٹ، ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی میں 12مرلہ کا پلاٹ اور 4کنال زمین ایکسپریس وے پرہے ، انھوںنے کہاکہ میڈیا اور ادارے چھان بین کرلیںغلط ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا بصورت دیگرشیخ رشیدکوسیاست بھلا دوں گا۔