ایوارڈز واپس کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گاکمل ہاسن

حکومت کی توہین کرنے کے بجائے توجہ حاصل کرنے کے اور بھی طریقے ہیں


Showbiz Desk November 05, 2015
حکومت کی توہین کرنے کے بجائے توجہ حاصل کرنے کے اور بھی طریقے ہیں فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار کمال حسن نے کہا ہے کہ ایوارڈ واپس کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا بلکہ توجہ حاصل کرنے کے اور بھی طریقے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایوارڈ واپس کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بلکہ اس طرح آپ حکومت اور ان لوگوں کی توہین کرتے ہیں جنہوں نے آپ کی محبت میں آپ کو ایوارڈ سے نوازا انھوں نے کہا کہ عدم برداشت کے حوالے سے توجہ حاصل کرنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے ادیبوں کو ایوارڈ کرنے کے بجائے ملک میں اس عدم برداشت کے حوالے سے صرف ایک کالم لکھنا چاہیے اور اس طرح وہ پورے ملک کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں