بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی توہین پر فلم انڈسٹری کا احتجاج کا فیصلہ

پاکستانیوں کے ساتھ سلوک انتہائی شرمناک اورقابل مذمت ہے،حکومت بھارتی فلموں کی نمائش پرفوری پابندی عائد کرے


Cultural Reporter November 05, 2015
سنیمامالکان بھارتی فلموں کابائیکاٹ اورپاکستانی فلموں کو پروموٹ کریں، سید نور، سنگیتا، مصطفی قریشی، سعود،سعید رضوی،اسلم شیخ ۔ فوٹو : فائل

بھارت میں ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو شینا کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فنکاروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر پاکستان کی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسرز، ڈائریکٹر اور فنکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستان بھی بھارتی فلموں کی نمائش پر فوری طور پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سید نور، سنگیتا، مصطفی قریشی، سعود،سعید رضوی،اسلم شیخ اور دیگر شخصیات نے پاکستانی فنکاروں سے کہا کہ وہ بھارتی فلموں میں کام نہ کریں ، بھارت نے ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کیا ہے لیکن مودی حکومت کے دور میں پاکستانیوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اب تو بھارتی فنکار اور بولی ووڈ کی کئی اہم شخصیات نے اس انتہاء پسندی کے خلاف احتجاج کیا ہے بھارتی سپر اسٹارز نے پاکستانی فنکاروں کے خلاف توہین آمیر رویہ کی بھی مذمت کی ہے، دوسری طرف پاکستان میں بھارتی فلمیں سب سے زیادہ پیسہ کما رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی فلموں کی حق تلفی ہورہی ہے۔

پاکستانی سنیمامالکان کو بھی چاہیے کہ وہ محب وطن ہونے کا ثبوت دیں اور بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کریں اور صرف پاکستانی فلموں کو پروموٹ کریں تاکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ سنیماؤں پر بزنس کرنے کا موقع ملے،ملکی فلم انڈسٹری تیزی سے ترقی کرسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں