کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلمان خاتون کابینہ میں شامل
افغانستان نژاد مریم منصف کینیڈا کی فیڈرل پارلیمنٹ میں ٹورنٹو شہر سے رکن منتخب ہوئیں۔
GILGIT:
کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مسلم خاتون کو کابینہ میں بطور وزیرشامل کرلیا گیا ہے۔
کینیڈا کے 23ویں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب صوبہ اوٹاوہ میں ہوئی جس میں عام شہریوں کو بھی داخلے کی اجازت دی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لبرل پارٹی نے انتخابی وعدوں کے مطابق 30 رکنی کابینہ میں نصف نشستیں خواتین کے لئے مقرر کیں یہی نہیں ملک کی تاریخ میں پہلی بار افغانستان میں پیدا ہونے والی خاتون مریم منصف کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔
30 سالہ مریم منصف افغانستان کے صوبے ہیرات میں پیدا ہوئیں اور اپنے والد کے انتقال کے بعد والدہ اور ایک بہن کے ہمراہ بچپن میں کینیڈا آئیں جہاں انہوں نے اپنی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ کینیڈا کی فیڈرل پارلیمنٹ میں ٹورنٹو شہر سے رکن منتخب ہوئیں، یہی نہیں مریم منصف کینیڈا کی کابینہ کی کم عمر ترین خاتون وزیرہیں اور انہیں کینیڈا کی تاریخ میں چوتھے کم عمر وزیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔