کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار سی ٹی ڈی

گرفتارملزمان نے 36 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے، ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ


ویب ڈیسک November 05, 2015
گرفتارملزمان نے 36 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے، ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، فوٹو: فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی نے کورنگی اور بلدیہ میں کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایس ایس پی سی ڈی ڈی جنید شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کاؤنٹ ٹیرا ازم ڈپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے کورنگی اور بلدیہ میں کارروائی کرکے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان میں شرجیل اور ریاض بٹ شامل ہیں جن کا تعلق سیاسی جماعت اور گینگ وار گروپ سے ہے جب کہ ملزمان نے 36 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے جن میں سے شرجیل نے 12 افراد کے قتل کا اعتراف کیا اور اسے 5 میڈیا ہاؤسز پر حملے کا بھی ٹاسک دیا گیا تھا۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم ریاض بٹ نے 24 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے جب کہ ملزم اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔