کراچی میں سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہر کریکر حملہ بچی سمیت 3 افراد زخمی

واقعے سے کچھ دیر قبل سی ٹی ڈی کے دفتر میں گرفتار ملزمان سے متعلق پریس کانفرنس کی گئی تھی


ویب ڈیسک November 05, 2015
واقعے سے کچھ دیر قبل سی ٹی ڈی کے دفتر میں گرفتار ملزمان سے متعلق پریس کانفرنس کی گئی تھی، فوٹو: فائل

محکمہ انسداد ہشت گردی ملیر کے دفتر کے باہر کریکر حملے کے نتیجے میں بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی ملیر کے دفتر کے باہر نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ دھماکے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب کھڑے بس اور رکشے کو شدید نقصان پہنچا ۔

دوسری جانب ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کا کہنا تھا کہ کریکر حملہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا نتیجہ ہے جس سے خوفزدہ ہونے والے نہیں اور آخری دم تک دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی آفس میں کچھ دیر قبل پریس کانفرنس کی گئی تھی جس میں 36 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں